چیئرپر سن سندھ بو ر ڈ آف انوسٹمنٹ نا ہید میمن کی قیا دت میں سندھ حکومت کے وفد کی جر منی آمد

سندھ میں تیل ،گیس کی در یا فت ،کو ئلے کی کا ن کنی، بجلی بنا نے کے منصوبو ں میں معا ونت کیلئے اجلا س

پیر 18 اپریل 2016 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) چیئرپر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ نا ہید میمن کی قیا دت میں سندھ حکومت کا ایک وفد را ت جر منی پہنچ گیا ۔وفد میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلا ننگ اینڈ ڈیو لپمنٹ سندھ محمد وسیم ،سیکریٹری خزانہ سندھ سہیل را جپو ت ،سیکریٹری توا نا ئی سندھ آغا وا صف عبا س ،ڈا ئریکٹر ایس بی آئی ابرا ر احمد شیخ ،سندھ اینگرو کو ل ما ئننگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس الدین شیخ بھی شا مل ہیں ۔

وفد نے آج صبح جر منی کے شہر ڈیسل ڈر ف(DUSSELDORF) میں توا نا ئی کے شعبے میں کام کرنے والی جر من کمپنی ای ۔آن /یو نیپر(e-on/uniper) کے سر برا ہ برا ئے کو ل انر جی، کارلو س سیکرسٹن(CARLOS SACRISTAN) اور ڈا ئریکٹر کو ل اینڈ فریٹ ،گستا وو فر نا ننڈس(GUSTAVO FARNANDEZ) کے ساتھ ایک اجلا س میں سندھ میں کو ل ما ئننگ ،گیس کے ذخا ئر تلا ش کر نے اور کوئلے سے بجلی بنا نے کے منصو بو ں پر تفصیلی تبا دلہ خیا ل کیا اور کہا کہ سندھ حکومت توا نا ئی کی ضروریا ت کو پورا کرنے اور کو ئلے ،گیس کے ذخا ئر کو مفید طر یقے سے استعما ل کر نے کے لئے کمپنی کے تجر بے اور سر ما یہ کا ر ی کے لئے پبلک پرا ئیوٹ پارٹنر شپ اور ساتھ کا م کر نے کے تما م امکا نا ت کو برو ئے کا ر لا نا چا ہتی ہے ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر کا ر لو س سیکر سٹن سندھ میں کوئلے سے بجلی پیدا کر نے کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہا ر کیا اور کہا کہ ان کی کمپنی تیل اور گیس کی در یا فت میں بھی وسیع تجربے کی حا مل ہے ۔سندھ حکومت کے وفد نے جر من کمپنی RWEکے ہیڈ آفس کا بھی دو ر ہ کیا جہا ں وفد کو بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ RWEتھر کو ل پا ور پلا نٹ اور ما ئننگ پرا جیکٹ کے بلا ک 2میں سندھ حکومت اور سندھ اینگرو کو ل ما ئننگ کمپنی کے ساتھ کا م کرر ہی ہے اور کمپنی اپنے کا م کے حجم کو بڑ ھا نا اور اپنے تجر بے ،مہار ت اور ٹیکنالو جی کو تھر کو ل پا ور اور دیگر منصوبو ں میں تو سیع دینا چا ہتی ہے ۔

چیئرپر سن سندھ بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ نے کمپنی کو سندھ میں انویسٹمنٹ کے لئے تما متر سہو لیا ت کی فراہمی کا یقین دلا یا اور کہا کہ سندھ حکومت توا نا ئی اور دیگر تما م شعبو ں بین الا اقوا می کمپنیو ں کی سر ما یہ کا ر ی کو گرانقدر تر غیبا ت فراہم کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :