لیاقت آباد، سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے قریب بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق،مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی

پیر 18 اپریل 2016 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔مشتعل افراد نے واقعہ کے بس کو آگ لگادی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی ہے ۔پولیس اور ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحش شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :