میں پیپلزپارٹی میں ہوں یا نہیں یہ بات پارٹی قیادت سے پوچھی جائے ،قادر پٹیل

ماہی گیر کا بیٹا ہوں ،سات سمندر پار سے کیس کا سامنا کرنے آیا ہوں،عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 18 اپریل 2016 18:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ میں سات سمندر پار سے کیس کا سامنا کرنے آیا ہوں ۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی میں ہوں یا نہیں یہ بات پارٹی قیادت سے پوچھی جائے ۔میرے پاس پیپلزپارٹی کا کوئی عہدہ نہیں ہے ۔مجھے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا ۔موجودہ حالات میں ہر کوئی ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ماہی گیر کا بیٹا ہوں ۔سات سمندر پار سے کورٹ کے سامنے پیش ہونے آیا ہوں ۔