Live Updates

نواز شریف ملک واپس نہیں آئیں گے ،پاناما لیکس کے بعد ہم بنانا لیکس ہوگئے،ڈاکٹرعاصم حسین

میرے پاس بہت سی لیکس ہیں،عمران خان سمیت دیگر سیاستدان ہمارے ہیرو ہیں ،سابق مشیرپٹرولیم کی میڈیا سے گفتگو

پیر 18 اپریل 2016 18:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) سابق وفاقی مشیر پٹرولیم اور پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ملک واپس نہیں آئیں گے ۔پاناما لیکس کے بعد ہم بنانا لیکس ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دہشت گردوں کا علاج کرنے کے مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف ملک واپس نہیں آئیں گے ۔پاناما لیکس کے بعد ہم بنانا لیکس ہوگئے ہیں ۔وزیراعظم اور دیگر افراد پاناما لیکس سے نام مٹوانے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس بہت سی لیکس ہیں ۔عمران خان سمیت دیگر سیاستدان ہمارے ہیرو ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات