جامعہ بلوچستان کے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 47واں اجلاس

مختلف مالی معاملات، سالانہ مالی بجٹ2016-17، پروموشن، سالانہ اکیڈمک پروگرامز، ترقیاتی منصوبوں سمیت زیر التواء معاملات کا جائزہ لیا گیا

پیر 18 اپریل 2016 17:51

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء ) جامعہ بلوچستان کے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا 47واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال جامعہ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے ٹریژرار جیند خان جمالدینی، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، ڈاکٹر ندیم ملک، ڈاکٹر رفعت، عبدالرزاق شاہوانی، فرید خان اچکزئی، فنانس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے نمائندہ سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف مالی معاملات، سالانہ مالی بجٹ2016-17، پروموشن، سالانہ اکیڈمک پروگرامز، ترقیاتی منصوبوں سمیت زیر التواء معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ بحث و مباحثہ ہوئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ فنانس کمیٹی کا اجلاس مالی معاملات کی بہتری کے لئے بہت ضروری ہے جس کے فیصلوں سے ادارے کی مالی معاملات پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ کے تمام ادارے اپنے دائرے کار میں رہتے ہوئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور مالی معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ کیونکہ اس کی بہتری کے لئے ہم نے تمام غیر ضروری اخراجات میں کمی اور ہر غیر قانونی عمل کا راستہ روکا ہے۔ اور اپنی پیدا کردہ ریسورسز کو بروء کار لاتے ہوئے اپنے ضرورتوں کو پورا کررہے ہیں۔ اس لئے ہمیں کوئی اضافی فنڈز نہیں مل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ میں تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں سمیت طلبہ کو غیر نصابی سرگرمیوں کے مواقع مہیا کی جارہی ہیں۔ لائبریری اور لیبارٹریز کو تمام سہولتوں سے آراستہ کیا گیا ہے اور طلبہ پر امن ماحول میں اپنی پڑھائی کررہے ہیں۔ جو کہ ہمارے مقصد کا اہم جز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نے تبدیلی کا آغاز کردیا ہے اور واضع سمت کا تعین کیا گیا ہے۔ تاکہ صوبے کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور جامعہ کو ایک مثالی ادارہ بنائیں۔ آخر میں انہوں نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :