کاروباری اتار چڑھاؤکے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روزمندی کارحجان

کے ایس ای100انڈیکس33800پوائنٹس کی حد کو چھونے کے بعد33700پوائنٹس کی سطح پر بندہوا مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے8ارب سے زائد روپے ڈوب گئے مطابق پانامہ پیپرز میں اہم انکشافات کے بعد سیاسی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں اور وہ نہ صرف کوئی نئی پوزیشن لینے سے گریز کر رہے، ماہرین

پیر 18 اپریل 2016 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) کاروباری اتار چڑھاؤکے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روزمندی کارحجان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس33800پوائنٹس کی حد کو چھونے کے بعد33700پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔مندی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے8ارب سے زائد روپے ڈوب گئے۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پانامہ پیپرز میں اہم انکشافات کے بعد سیاسی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار ہیں اور وہ نہ صرف کوئی نئی پوزیشن لینے سے گریز کر رہے ہیں بلکہ سرمایہ کاری سے بھی ہاتھ کھینچ رکھا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ اتار چڑھاؤ کی زد میں ہے جبکہ چھوٹے سرمایہ کار منافع کی خاطر سرمائے کے انخلاء پر زور دے رہے ہیں اسی وجہ سے مارکیٹ میں سرمائے کا حجم بھی گھٹ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں7.15پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے کے ایس ای100انڈیکس33767.12پوائنٹس سے کم ہو کر33759.97پوائنٹس پرآگیااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس17.22پوائنٹس کی کمی سے19532.69پوا ئنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس23138.55پوائنٹس سے کم ہو کر23118.09پوا ئنٹس پربند ہوا۔پیر کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں8ارب25کروڑ80لاکھ27ہزار831روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم69کھرب59ارب16ہزار978روپے سے کم ہوکر69کھرب50ارب74کروڑ19لاکھ89ہزار147روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز15کروڑ65لاکھ83ہزار حصص کے سودے ہو ئے اور ٹر یڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی جبکہ گزشتہ جمعہ 19کروڑ39لاکھ1ہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو8ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی۔پا کستان اسٹاک ما رکیٹ میں پیر کے روز مجموعی طور پر349کمپنیوں کا کا روبار ہوا جس میں سے150کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،181 میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبارکے لحاظ سے سوئی نادرن گیس کمپنی1کروڑ23لاکھ،ٹی آرجی پاک لمیٹڈ91لاکھ11ہزار،پاک انٹرنیشنل بلک91لاکھ6ہزار،کے الیکٹرک لمیٹڈ85لاکھ97ہزاراوردیوان موٹرز78لاکھ67ہزار حصص کے سو دوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتا رچڑھا ؤ کے اعتبارسے وائتھ پاک لمیٹڈ کے بھاؤ میں71.74روپے اورفلپس مورس کے بھاؤ میں68.90روپے کا اضا فہ جبکہ نیسلے پاک کے بھاؤ میں246.44روپے اورباٹاپاک کے بھاؤ میں169.95رو پے کی نما یاں کمی ریکا رڈکی گئی۔