بلوچستان ، حلقہ پی بی 50کیچ تھری میں ضمنی انتخابات، پانچ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ منگل کو ہوگی،صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید

پیر 18 اپریل 2016 17:37

کوئٹہ۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50کیچ تھری میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے پانچ پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ آج (منگل)کو ہورہی ہے،صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید نے پیرکو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع کیچ کے مندہلو ،ملاچات ،جتجو ،تمپ اور مچھ چات کے پولنگ اسٹیشنوں میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ کیچ کی صوبائی اسمبلی کی اس نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن)کے حاجی میر آکبر آسکانی اور نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :