خان پور،یونیسیف کاظاہر پیر اور چاچڑاں شریف کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں پولیو آگاہی پروگرام

پیر 18 اپریل 2016 17:33

خان پور۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے تحصیل خان پور کی یونین کونسلوں ظاہر پیر اور چاچڑاں شریف کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے بچوں اور اساتذہ میں پولیو آگاہی پروگرام منعقدکیا گیا ،اس موقع پر پولیو کے حوالے سے آگاہی و شعور اجاگر کرنے کے لئے یو سی کوآرڈینیٹر غلام یاسین اور محمد اکبر نے تفصیلی روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو فری پاکستان کا خواب ہر صورت پورا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :