خان پور میں رکن مائنر میں شگاف پڑنے سے گندم کی تیار شدہ فصل تباہ

پیر 18 اپریل 2016 17:33

خان پور ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء)خان پور میں رکن مائنر میں شگاف پڑنے سے گندم کی تیار شدہ فصل تباہ ہو گئی اور متعدد بستیاں زیر آب آگئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بستی ایوب کورائی کے مقام پر رکن مائنر میں15فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے نزدیکی بستیاں ٹبی کورائیاں ،بستی حیدر خان اور بستی ایوب زیر آب آگئی جبکہ درجنوں ایکڑ پر مشتمل گندم کی تیار فصل تباہ ہو گئی ۔