چولستان کیڈٹ کالج کا پی سی ون تیار

پیر 18 اپریل 2016 17:30

خان پور ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) چولستان کیڈٹ کالج کا پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے ۔جنوبی پنجاب کے پہلے کیڈٹ کالج کی تعمیر پر مجموعی طور پر 40کروڑ روپے خر چ ہوں گے ،جس کے لئے اڑھائی سو ایکڑ اراضی واہی حضرت تحصیل خان پور میں حاصل کر لی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنرل الیکشن 2013سے قبل وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ کے موقع پر ضلع رحیم یار خان کے لئے 2بڑے پراجیکٹس کا اعلان کیا تھا جس میں 5 ارب روپے کی لاگت سے خواجہ فرید آئی ٹی اینڈ انجینرنگ یونیورسٹی کی تعمیر جاری ہے اور کلاسیں بھی جاری ہیں جبکہ دوسرامنصوبہ کیڈٹ کالج خا ن پور کے لئے فنانس اینڈ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ رحیم یار خان نے پی سی ون تیار کر کے منظوری کے لئے بھجوا دیا ہے ،ابتدائی رپورٹ میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے موضع واہی حضرت تحصیل خان پورمیں اڑھائی سو ایکڑ اراضی، زیر زمین پانی زمینی ساخت، موسمی حالات اور دیگر سروے مکمل کر کے روڈز سیکرٹری ایجوکیشن کو بھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :