مسجد نبوی کے امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب کی وفات پر جامعہ اشرفیہ لاہورمیں تعزیتی اجلاس

پیر 18 اپریل 2016 16:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) مسجد نبوی شریف مدینہ منورہ کے امام فضیلة الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب کی وفات پرجامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولاناحافظ فضل الرحیم کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں حافظ اسعدعبید، مولاناحافظ اجود عبید،مولانا محمد اکرم کاشمیری،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ،حافظ خالد حسن،مولانا زبیر حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی سمیت دیگر علماء و اساتذہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تمام زندگی قرآن کی تلاوت اور اس کی ترویج و اشاعت میں گذری اور ان کی بے مثال قرآنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،تعزیتی اجلاس میں مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :