یورپی یونین سے انخلاء کے فیصلے سے برطانوی معیشت کے حجم میں 6 فیصد کمی ہو سکتی ہے،رپورٹ

پیر 18 اپریل 2016 14:13

لندن ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) یورپی یونین سے انخلاء کے فیصلے سے برطانیہ کی معیشت کے حجم میں2030 ء تک 6 فیصد کمی ہو سکتی ہے اس کے علاوہ متعدد شعبوں میں مستقل اقتصادی نقصانات کا سامنا رہے گا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت خزانہ بہت جلد ایک رپورٹ جاری کرنے والی ہے جس میں یورپی یونین سے انخلاء کی صورت میں مختلف شعبوں میں متوقع اقتصادی مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ متوقع رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ انخلاء کے فیصلے سے برطانوی معیشت کے ساتھ ساتھ وہ خاندان بھی متاثر ہونگے جنھیں یورپی ملکوں سے نکلنا پڑے گا اور یہ غیر معمولی اور خود کو لگایا گیا گہرا زخم ہوگا۔اس فیصلے سے برطانوی شہریوں غریب سے غریب تر ہوتے جائیں گے جبکہ ملکی معیشت محدود اور صرف اندرونی روابط کی حامل ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 200 صفحات پر مشتمل اس متوقع رپورٹ کی تیاری میں کئی مہینے صرف ہوئے اور یہ ریفرنڈم سے پہلے برطانوی حکومت کی تازہ ترین تنبیہ ہوگی۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں یورپی یونین سے انخلاء بارے ریفرنڈم 23 جون کو ہوگا جس کے حامی و مخالفین کامیابی کیلئے پوری کوشش کررہے ہیں۔اندازے کے مطابق 20 فیصد ووٹر اس ریفرنڈم کے دور رس نتائج کے باعث تذبذب کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :