خام تیل کی قیمتوں میں کمی

پیر 18 اپریل 2016 14:13

سنگاپور ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) ایشین آئل مارکیٹ میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اوپیک ممالک کی تیل کی پیداوار میں کمی کے معاہدے میں ناکامی ہے۔

(جاری ہے)

ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مئی کیلئے سودے 1.83 ڈالر (4.53 فیصد) کم ہوکر 38.35 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے جون کیلئے سودے 1.74 ڈالر فی بیرل(4.4 فیصد) کمی کے ساتھ 41.36 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔ادھر گزشتہ روز دوحہ میں اوپیک ممالک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں کمی کے حوالے سے رکن ممالک کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکے۔ایران نے ایسے کسی فیصلے سے بچنے کیلئے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی جبکہ سعودی عرب نے ایران کی شمولیت کے بغیر پیداوار میں کمی سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :