وفاقی وزیر داخلہ جنرل اسمبلی کے سپیشل سیشن برائے انسداد منشیات کے اجلا س سے کل خطاب کریں گے

پیر 18 اپریل 2016 13:07

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان یو این جنرل اسمبلی کے سپیشل سیشن برائے انسداد منشیات کے اجلا س میں کل منگل کو خطاب کریں گے،وزیر داخلہ اجلاس کے پہلے روز اپنے خطاب میں انسداد منشیات اور اس سلسلے میں حاصل ہونے والی ملکی کامیابیوں سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر دا خلہ چوہدری نثار علی خان لندن سے امریکہ روانہ ہوئے،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی کے سپیشل سیشن برائے انسداد منشیات کے(آج)منگل سے شروع ہونیوالے 3روزہ اجلا س میں شرکت کریں گے ،وزیر داخلہ (آج)پہلے دن یو این جنرل اسمبلی کے سپیشل سیشن برائے انسداد منشیات کے اجلا س سے خطاب کریں گے،وزیر داخلہ اجلاس کے پہلے روز اپنے خطاب میں انسداد منشیات اور اس سلسلے میں حاصل ہونے والی ملکی کامیابیوں سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کریں گے۔اجلا س میں مختلف ممالک کے سربراہ اور وزراء اپنے وفود کی سربراہی کرتے ہوئے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :