بابائے مزدو بشیر احمد بختیار کی 23ویں برسی کل منائی جائیگی

پیر 18 اپریل 2016 12:54

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء )بابائے مزدور تحریک و بانی پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین بشیر احمد بختیار کی 23ویں برسی کل 19 اپریل بروزمنگل کو منائی جا رہی ہے جبکہ اس موقع پر پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے زیر اہتمام تمام شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریات ، سیمینارز ، کانفرنسز کا انعقاد کیاجائیگاجن میں بابائے مزدور تحریک بشیر احمد خان بختیار کی ٹریڈ یونین اور واپڈا مزدوروں و کارکنوں کیلئے شاندار خدمات کو سنہری حروف میں خراج عقیدت پیش کیاجائیگا۔