گندم کی خرید اری کیلئے باردانہ پر خصوصی کو ڈ درج ہوں گے، محکمہ خوراک

پیر 18 اپریل 2016 12:54

فیصل آباد۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) محکمہ خوراک کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ اگلے ہفتہ کے دوران شروع ہونے والی گندم کی خریداری مہم کیلئے تمام سینٹروں پر باردانہ کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے اور تمام اضلاع میں مطلوبہ تعداد میں بار دانہ فراہم کیاجا رہاہے نیز اس بار ہر ضلع کیلئے جاری کردہ باردانہ پر الگ الگ کوڈ لگایا جارہاہے تاکہ ایک ضلع کا باردانہ دوسرے ضلع میں استعمال نہ ہو سکے اور اگر کسی جگہ پر دوسرے ضلع کا باردانہ استعمال کرنے کی شکائت موصول ہوئی تو متعلقہ سنٹر کے انچارج کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے اسے فوری طور پر معطل کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ کاشتکاروں کو مطلوبہ باردانہ کے ضمن میں بوریوں سمیت پولی پر اپلین بیگ بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔