دوسری قومی جونیئر سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 30 اپریل کو اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

پیر 18 اپریل 2016 12:50

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام دوسری قومی جونیئر سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 30 اپریل کو پاک ترک کالج اینڈ سکول، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں بلوچستان کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں اور چیمپئن شپ سنگل لیگ کی بنیاد پر پی ایس ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 29 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گی اور چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا 25 اپریل کو ہوگا جس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملک مہربان علی نے کہا کہ چیمپئن شپ کیلئے مختلف کمیٹیوں کا اعلان 22 اپریل کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس مئی میں پہلی قومی جونیئر سوکرفٹ سال چیمپئن شپ لاہور میں کھیلی گئی تھی جس میں بلوچستان کی ٹیم نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :