قومی تھرو بال چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں کھیلی جائے گی

پیر 18 اپریل 2016 12:50

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی تھرو بال چیمپئن شپ رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، رینجرز، کلیگین، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔