نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ذیشان کلب نے گنگال کلب کو ہرا دیا

پیر 18 اپریل 2016 12:48

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ذیشان کلب نے گنگال کلب کو 2-0 گول سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزکراچی کمپنی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں وقفے تک ذیشان کلب کو ایک گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں مزید ایک گول کر کے ذیشان کلب نے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے جمشید اور علی عباس نے ایک، ایک گول کیا جبکہ گنگال کلب کے کھلاڑیوں گول کرنے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کررہی ہیں،ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ 24 اپریل سے شروع ہوگا کوارٹر فائنل مرحلہ 3 مئی سے شروع ہوگا، جبکہ سیمی فائنل مرحلہ 7 مئی سے شروع ہوگا۔