کسانوں کو باردانہ میرٹ پر فراہم کیاجائیگا‘ڈی سی او

پیر 18 اپریل 2016 12:30

قصور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) ڈی سی اوقصور سلمان غنی نے کہا ہے کہ کسانوں کو باردانہ میرٹ پر فراہم کیاجائیگا۔ اس سلسلہ میں کسی فردیا ادارے کی جانب سے کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے رواں سیزن میں ڈسٹرکٹ قصورمیں 95ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ٹارگٹ مقررکیاہے ‘ضلع بھرمیں گندم خریداری کیلئے قصور‘ پتوکی‘چونیاں‘ کوٹرادھاکشن میں ٹوٹل18سنٹرزقائم کئے گئے ہیں ۔ تمام مراکز میں گرداوری کی لسٹ آویزاں کردی گئی ہے ‘کسان بھائی اسے دیکھیں اور کہیں غلطی ہے تو موقع پر درستگی کروائیں۔

متعلقہ عنوان :