داخلہ مہم کے سلسلے میں سرکل متھرا میں تقریب

پیر 18 اپریل 2016 12:28

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء )سرکل متھرا پشاور میں انٹرولمنٹ ڈرائیو کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب مین ای ایس ڈی او فیمیل سرکل متھرا ‘ایس ڈی پشاور صفیہ امین اور ڈی ای او الفت نے شرکت کی تقریب میں ڈی ای او اور ایس ڈی او پشاور نے ہیڈٹیچرز پر زور دیاکہ اپنی پی ٹی سی کمیٹی کو مستعدرکھے اور ان کے ریعے سے اپنے سکولوں کی تعدادبڑھائیں اور ڈراپ آؤٹ کا خاتمہ کریں تقریب کے اختتام پر پوزیشن لینے والے طالبات اور 100فیصد حاضری والے طالبات کو انعامات دیئے گئے۔