حمزہ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عالمی ہیموفیلیاڈے کی تقریب

پیر 18 اپریل 2016 12:28

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء )حمزہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پشاور میں عالمی یوم ہیموفیلیامنایاگیااس سلسلے میں حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال پشاور میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ہیموفیلیااورتھلی سیمیا کی بیماری کے شکار سینکڑوں بچوں نے شرکت کی‘ حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر ہسپتال وفری بلڈٹرانسفیوژن سروسز کے میڈیکل ڈائریکٹرڈاکٹر طارق خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ڈاکٹر سے ختنہ نہ کروانے کی وجہ سے اکثر بچے ہیموفیلیابیماری کاشکار ہوجاتے ہیں‘ حمزہ فاؤنڈیشن کی طرف سے صوبائی حکومت اور مخیر حضرات کے تعاون سے تھیلی سیمیا وہیموفیلیاکی بیماری کے شکار ایک ہزار3 سو غریب ونادار بچوں کا مفت علاج کرنے اور انہیں ہر 14روز بعد مفت خون فراہم کرنے کے علاوہ ہسپتال میں زیر علاج غریب ونادار بچوں کے والدین کو مفت خوراک بھی فراہم کی جارہی ہے۔