کراچی: زمزمہ اور فریئر میں پولیس کی کارروائی، 2 ڈاکووٴں سمیت 12 افراد گرفتار

پیر 18 اپریل 2016 12:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) فریئر کے اطراف میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران مختلف گھروں کی تلاشی لی گئی۔ جس میں دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ڈیفنس کے علاقے زمزمہ سے دو ڈاکو پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ساوٴتھ کے مطابق ڈاکو گاڑیاں روک کر لوٹ مار کر رہے تھے۔ ڈاکووٴں سے اسلحہ اور مسروقہ رقم بھی برآمد کر کوٴلی گئی۔ دوسری جانب آئی آئی چندریگر روڈ سیملنے والا مشکوک بیگ بم ڈسپوزل سکواڈ نے چیکنگ کے بعد کلیئر قرار دے دیا۔ بی ٹی ایف کے مطابق بیگ سے ٹیوب لائٹس اور ہولڈر ملے ہیں۔

متعلقہ عنوان :