لاہور : جوہر ٹاون کا رہائشی بحرینی پولیس اہلکار نوید خان بحرین میں جاں‌ بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اپریل 2016 12:01

لاہور : جوہر ٹاون کا رہائشی بحرینی پولیس اہلکار نوید خان بحرین میں جاں‌ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء) : لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن کا رہائشی بحرینی پولیس کا اہلکار نوید خان بحرین میں جاں بحق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوید خان بحرینی پولیس میں بطور اہلکار کام کرتا تھا۔ نوید خان گذشتہ 8 سال سے بحرین پولیس میں ملازم تھا جبکہ نوید کی شادی 4 سال قبل ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

نوید خان کو بحرین میں تین ساتھیوں سمیت آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا تھا۔

بحرین میں نوید کی گاڑی پر دہشت گردوں کی جانب سے پٹرول بم پھینکا گیا جس کے بعد گاڑی کو آگ لگنے کے سبب تین ساتھیوں سمیت نوید بھی جھلس گیا۔ نوید کے اہل خانہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نوید بحرین پولیس میں ایس ایس جی کمانڈو تھا۔ انہوں نے بحرین حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نوید کے قاتلوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں۔

متعلقہ عنوان :