محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی ، ایک دہشت گرد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اپریل 2016 11:54

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء) : محکمہ انسداد دہشت گردی نے ضلع ہری پور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ضلع ہری پور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گرد کا تعلق افغانستان سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کو افغان مہاجرین کے کیمپ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ کارروائی کے نتیجے میں 5 کلو دھماکہ خیز مواد، سیفٹیفیوز، ڈیٹو نیٹر، پستول اور کارتوس بر آمد ہوا ہے۔ دہشت گرد محمد آصف نوشہرہ کے علاقہ امان کوٹ میں رہائش پذیر تھا۔

متعلقہ عنوان :