ایان علی نے توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کے لیے ایک اوردرخواست دائر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اپریل 2016 11:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی نے سپریم کورٹ میں دائر توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کے لیے ایک اور درخواست دائر کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ای سی ایل سے نام نہ نکالے جانے پر دائر کی گئی توہین عدالت کیس کی سماعت جلد کی جائے۔

(جاری ہے)

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ای سی ایل سے نال نہ نکالے جانے پر بیرون ملک روانگی نا ممکن ہے جس کے سبب ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا البتہ ائیر پورٹ پہنچنے پر ایف آئی اے حکام نے ای سی ایل میں نام موجود ہونے پر ماڈل کو بیرون ملک روانگی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔