Live Updates

عمران خان کی لندن سے واپسی ، انکوائری کمیشن قبول کرنے سے انکار

پیر 18 اپریل 2016 11:29

عمران خان کی لندن سے واپسی ، انکوائری کمیشن قبول کرنے سے انکار

لندن /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اپریل۔2016ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پاناما لیکس سکینڈل کی انکوائری کیلئے قائم کیا جانے والا کمیشن قبول نہیں ، نیا اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے تاکہ کرپشن میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا مل سکے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر پاناما سکینڈل کی درست تفتیش ہوئی تو اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے لیکن اگر ہمارا مطالبہ قبول نہ کیا گیا تو ملک گیر سطح پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔برطانیہ سے واپسی پر اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پانامالیکس کی تحقیقات کے لیئے نوازشریف کی بیٹی نے کمیشن تشکیل دیا جسے تسلیم نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

اس قسم کا کمیشن عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ پانامالیکس تحقیقات سے اداروں اور افراد کو ٹھیک کیاجاسکتاہے۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو خبردار کیاہے کہ اگر تحریک انصاف کی پرامن تحریک میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں تو حکومت کو سنگین نتائج بھگتناہونگے، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ حکومت کا تشکیل کردہ کمیشن تحقیقات نہیں بلکہ خود کو الزامات سے بری کروانے کے لئے ہے۔ دعاہے اللہ وزیراعظم کو صحت و تندرستی دے اور وہ جلد وطن واپس لوٹیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :