Live Updates

جسٹس سرمد عثمانی کی اہلیہ (ن) لیگ کی رکنیت سے مستعفی

اتوار 17 اپریل 2016 21:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کے مجوزہ انکوائری کمیشن پر اپوزیشن کی مخالفت کے بعد کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر )سرمد جلال عثمانی کی اہلیہ نے مسلم لیگ (ن) کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شرمین عثمانی نے استعفیٰ خواتین ونگ کی صدر نزہت صادق کو بھجوا دیاہے۔

(جاری ہے)

شرمین عثمانی کے رکنیت سے مستعفی ہونے کی وجہ ان کے شوہرجسٹس سرمد جلال عثمانی کا پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن کا سربراہ ہونا ہے۔

اپوزیشن کی جانب سے جسٹس سرمد کی اہلیہ کی (ن) لیگ سے وابستگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ایسا ہونا کمیشن کی رپورٹ پراثرانداز ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاوٴس میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاناما لیکس میں انکشافات کی تحقیقات کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی گئی تھی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات