کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار شہر میں تباہی مچانے کا منصوبہ ناکام،تین بم اور 18 کلو گرام وزنی تین میزائل ناکارہ‘ گرفتار دہشت گرد کے نشاندہی پر دیگر 17ساتھی گرفتار، اے پی اے شاہد علی خان

اتوار 17 اپریل 2016 20:42

پارا چنار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) کرم ایجنسی کے صدر مقام پاراچنار شہر میں تباہی مچانے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا‘ تین بم اور 18 کلو گرام وزنی تین میزائل ناکارہ بنادیے گئے جبکہ ایک دہشتگرد سمیت17 افراد کو گرفتارکرلیاگیا‘2بم زور دار دھماکے پھٹنے کے باعث متعدد دکانوں کو نقصان بھی پہنچا۔اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ اپرکرم شاھد علی خان نے اتوار کے روز میڈیا کو بتایا کہ پاراچنار شہر میں تباہی پھیلانے کیلئے تین بارودی سرنگ ‘ 18 کلو وزنی 3 میزائل کرمی بازار کے عثمانیہ پلازہ کی دیواروں میں نصب کیے گئے تھے‘جس میں سے دو بم زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے جن سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا تاہم ایک بم اور تین میزائل نہ پھٹ سکے۔

دھماکوں کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ اور فورسسز کے جوان موقع پر پہنچ کر علاقے کو محاصرے میں لے لیا جہاں پر میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا‘جس پر بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے موقع پر دونوں میزائلوں کو ناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

۔ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج اسد بنگش اور دیگر حکام نے بتایا کہ میزائل پھٹنے سے وسیع پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔حکام کا کہنا ہے انہیں بڑی کامیابی اس وقت ملی جب بارودی مواد نصب کرنے والا دھشتگرد بھاگنے کی کوشش میں تھا کہ لیوی جوانوں کی اس پر نظر پڑی اور اس کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا‘گرفتار دہشت گرد کی نشاندھی پر ا ن کے دیگر16 ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیٹیکل ایجنٹ اکرام اللہ اور آئی جی ایف نے لیوی فورس کے جوانوں اور فورسزکیلئے نقد اور دیگر انعامات کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :