انکوائری کمیشن کے قیام کیلئے کام ہورہا ہے، تقاضے پورے ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، سینیٹر اسحاق ڈار

اتوار 17 اپریل 2016 20:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے اعلان کے مطابق انکوائری کمیشن کے قیام کیلئے کام ہورہا ہے۔ اس کیلئے مطلوبہ تقاضے پورے ہونے کے بعد اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار انکوائری کمیشن کیلئے چیئرمین سینٹ کے نام کی مختلف اطراف سے آنے والی تجاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ مناسب تجویز نہیں ہے کیونکہ چیئرمین سینٹ کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ کئی مواقعوں پر وہ قائم مقام صدر پاکستان کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینٹ کی جانب سے اس تجویز سے اتفاق نہ کرنے کا بیان بہت مناسب ہے جس میں انہوں نے انکوائری کمیشن کا سربراہ بننے سے معذوری کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :