موٹر وے پولیس نے قومی شاہرات پر لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا، افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں

اتوار 17 اپریل 2016 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) موٹر وے پولیس نے قومی شاہرات پر لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا،موٹروے پولیس کی طرف سے اس خلاف ورزی کو روکنے کیلئے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔موٹر وے پولیس کے زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے قومی شاہراہ پر مراکہ بیٹ کے سر پرائز دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑی گا ڑیوں کی طرف سے مسلسل دوسری لین (فاسٹ لین) کے استعمال سے چھوٹی گاڑیاں غلط سائیڈ سے اوور ٹیک کرتی ہیں جس سے حادثات جنم لیتے ہیں اس لئے لین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے پٹرو لنگ افسران کو ہدایات جاری کر تے ہوئے کہاکہ قومی شاہرات پر لین کیخلاف ورزی پر مکمل قابو پایا جائے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ جب بڑی گاڑیاں قومی شاہرا ت پر دوسر ی لین کو مسلسل استعمال کرنا شروع کردیتی ہیں تو اس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ دوسری لین مصروف ہونے کی وجہ سے چھوٹی گاڑ یاں جلد بازی میں اوورٹیکنگ کے لیے غلط سائیڈ استعمال کرتی ہیں جس سے حادثات ہوتے ہیں۔۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے کہا کہ شاہر ا ت پر اس خلاف ورزی کو روکنے اور اس خطرناک رجحان کی آگاہی کے لیے اس سنٹرل زون کے افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اڈاجات مختلف بس ،ویگن سٹاپوں اور ٹرالر اور آئل ٹینکر وں کے ٹرمینل ، وغیرہ پر جاکر بریفننگ ایجوکیشن دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :