وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس آگئیں

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 اپریل 2016 18:49

وزیراعظم کی میڈیکل رپورٹس آگئیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف کے کچھ ٹیسٹ کی میڈیکل رپورٹس آگئی ہیں۔ ڈاکٹروں نے رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی ہیں۔ لندن میں علاج کے لیے گئے وزیراعظم کی صحت اچھی قرار دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز نے میاں نواز شریف کے بعض ٹیسٹس پر اطمینان کا اظہار کیا ہےاور انہیں تسلی بخش قرار دیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ باقی رپورٹس دیکھ کر مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم پیر کودوبارہ معائنے کے لیے اسپتال جائیں گے۔ امکان ہے کہ وزیراعظم پیر یا بدھ کو وطن واپس روانہ ہوسکتے ہیں۔