متحدہ کا پی ایس پی کو چیلنج، را سے تعلق کا الزام مسترد، مصطفیٰ کمال غدار قرار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 اپریل 2016 18:27

متحدہ کا پی ایس پی کو چیلنج، را سے تعلق کا الزام مسترد، مصطفیٰ کمال ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے الزامات پر متحدہ قیادت بھی بول پڑی، محمد حسین نے مصطفیٰ کمال کو ضمیر فروش قرار دے دیا، الیکشن لڑنے کا چیلنج بھی کر دیا، کہتے ہیں الزامات متحدہ کو ختم کرنے کی سازش ہیں، پابندی کا مطالبہ کرنیوالوں کا ایجنڈا سامنے آ گیا، خواجہ اظہار الحسن بولے، حب الوطنی کے امتحان دے دے کر تھک چکے، الزامات بند کئے جائیں۔

پہلے ایک تھے، پھر دو ہوئے، راستے جدا ہوئے تو منزل بھی الگ ہو گئی۔

(جاری ہے)

پاک سرزمین پارٹی نے مسلسل الزام لگائے تو ایم کیو ایم والے بھی جواب دینے آ گئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ رہنماؤں نے توپوں کا رخ مصطفیٰ کمال اور ان کے ساتھیوں کی جانب موڑ دیا۔ایم کیو ایم رہنماء محمد حسین نے مخالفین کے الزامات کو گمراہ کن قرار دیا، انہوں نے مصطفیٰ کمال کو کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کا چیلنج بھی کیا۔ اس موقع پر خواجہ اظہار الحسن بولے بار بار حب الوطنی کا امتحان دیتے دیتے تھک چکے، الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے۔ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کا را سے کوئی تعلق تھا نہ آج ہے۔ گمراہ کن پروپیگنڈا کو ناکام بنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :