ملک میں انتشار اور دہشت کی فضاء پھیلانے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں، نرگس متین

اتوار 17 اپریل 2016 17:57

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور دہشت کی فضاء پھیلانے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں،کوئی چھوٹو گینگ ہو یا شدت پسند سب کا خاتمہ ہر صورت ممکن بنائیں گئے،پاکستان کی مسلح افواج نے دہشتگردوں کا صفایا کرکے اپنی جرات و بہادری کا ثبوت دیا ہے،جمہوریت کی بدولت آج ملکی ادارے مضبوط اور کامیابی سے اپنی خدمات سرانجام دیے رہے ہیں،وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سیمینار سے خطاب کررہی تھی،انہوں نے مزید کہا دہشتگردوں اور چھوٹو گینگ کے لوگوں میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں کا کام لوگوں کو مارنا اور لوٹنا ہے ،چھوٹو گینگ سے آپریشن کے دوران پنجاب پولیس کے جوانوں کی قربیانیاں اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں افواج پاکستان کی قربیانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے پوری قوم ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،ملک میں عدم استحقام اور انتشار پھیلانے والوں کیلئے کوئی رحم کی اپیل نہیں ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے علماء کرام کو بھی اپنا رول ادا کرنا ہوگا

متعلقہ عنوان :