گھریلو تنازعہ ، بھائی نے تیزدھارآلے سے16 سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتار کر فر ا ر ہو گیا ،مقدمہ درج

اتوار 17 اپریل 2016 17:39

عارفوالا۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء )گھریلو تنازعہ پر بھائی نے تیزدھارآلے سے16 سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 167/EBکے رہائشی محمد رمضان کے بیٹے محمدعرفان نے گھریلو تنازعہ سے تنگ آکر چھوٹی بہن سونیا بی بی کو تیزدھارآلے سے قتل کردیااور ملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صدر عارفوالا نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچادیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔