کپاس کا غیر معیاری بیج فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز

اتوار 17 اپریل 2016 17:38

چشتیاں۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بہاولنگر کے مختلف علاقوں میں کپاس کا غیر معیاری بیج فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری بیج کی تھیلیاں قبضہ میں لے لی گئیں ، اس موقع پر سیڈ اینالسٹ عبدالحئی نے کہا کہ غیر معیاری بیج فروخت کرنے کے نتیجہ میں نہ صرف زرعی معیشت کو نقصان ہوتا ہے بلکہ کسانوں کو سخت مالی نقصان سے دوچار کرکے ان کو مالی طور پر کمزور کیا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈیلر حضرات اپنی دکانوں پر کپاس کا معیاری اور مستند بیج فروخت کریں۔

متعلقہ عنوان :