ٹریفک حادثہ ، 4سالہ بچہ جاں بحق، ماں سمیت پانچ افراد زخمی

اتوار 17 اپریل 2016 17:35

عارفوالا۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) ٹریفک کے المناک حادثے میں 4سالہ بچہ جاں بحق جبکہ ماں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق آج عارفوالا سے ساہیوال جانے والی بس دلووالہ کے نزدیک اوورٹیک کرتے ہوئے سریا سے لوڈ ٹرک سے ٹکر اگئی جس کے نتیجہ میں -4سالہ حسنین ولد آصف سکنہ65/EB موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ والدہ ثریابی بی ، ،حشمت بی بی ،ہاشم علی ، اکرم اور امجد زخمی ہوگئے پٹرولنگ پولیس نے جاں بحق حسنین کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے اور زخمیوں کوطبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :