صوابی،آدینہ ضلع صوابی میں گھریلو ناچاقی پر دو بھائیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا

اتوار 17 اپریل 2016 17:17

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء)آدینہ ضلع صوابی میں گھریلو ناچاقی پر دو بھائیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا آصف ولد فضل محمد سکنہ آدینہ نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ چھوٹا آدینہ میں ان کے بھائیوں عاصم اور شبیر حسین کو مبینہ طور پر ساقی محمد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا وجہ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی ہے کالو خان پولیس نے آصف کی رپورٹ پر مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔