استور،اداروں کی ازسرنو بحالی جاری ہے، صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان

اتوار 17 اپریل 2016 17:10

استور ۔ 17 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء)صوبائی وزیر تعمیرات گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ اداروں کی ازسر نو بحالی جاری ہے اور تمام مسائل عوام کے وسیع تر مفاد میں بہترین حکمت عملی کے ساتھ حل کئے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ اپنے دور حکومت میں تمام ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کرپشن کے دروازے بند ہو چکے ہیں جبکہ حکومت سرکاری ملازمتیں میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر دینے کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔