وانا ، جنوبی زیرستان پاک افغان بارڈر انگورادہ پر سکاؤٹس فورس نے 15نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کو تحویل میں لے لیا

ایجنسی میں کسٹم ایکٹ لاگو نہیں ،گاڑیاں واپس کی جائیں،قبائلی عمائدین

اتوار 17 اپریل 2016 17:01

وانا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) جنوبی زیرستان پاک افغان بارڈر انگورادہ پر سکاؤٹس فورس نے پندرہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کو تحویل میں لے لیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان بارڈر انگوراڈہ پر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اس وقت تحویل میں لے لیا جب غیرقانونی طورپر پاکستانی سرحد میں داخل کیاگیاجس کو سکاوٹس فورس نے قبضے میں لے لیا۔

جن کو بعد میں پاک فوج کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تمام قبائیلی ایجنسیوں میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کو اجازت ہے۔ کہ وہ ایجنسی بھر میں کہیں بھی گھماپھراسکتے ہو۔لیکن انگوراڈہ بارڈر پر یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے ، پاک افغان بارڈر سے ملحقہ تمام قبائیلی ایجنسیوں کے امور پولیٹکل انتظامیہ دیکھتی ہے لیکن پہلی بار انتظامیہ کو نظرانداز کیاگیاہے۔قبائیلی عمائدین نے مطالبہ کیاہے کہ ایجنسی میں کسٹم ایکٹ لاگو نہیں ،لہٰذا ان کی گاڑیاں انہیں واپس کی جائیں۔