کوئی بھی پاکستانی پانامہ لیکس کی انکوائری کیلئے کسی بھی تحقیقاتی ادارے کو درخواست دے سکتا ہے ‘ پرویز رشید

عمران خان ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،حکومت کسی کو بھی بلا جواز مسئلے کو بنیاد بنا کر جلا ؤ گھیراؤ کرنے کی اجازت نہیں دیگی ‘میڈیا سے گفتگو

اتوار 17 اپریل 2016 16:57

شیر گڑھ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سمیت کوئی بھی پاکستانی پانامہ لیکس کی انکوائری کیلئے ایف آئی اے اور نیب سمیت کسی بھی تحقیقاتی ادارے کو درخواست دے سکتا ہے ،عمران خان ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں،حکومت کسی کو بھی بلا جواز مسئلے کو بنیاد بنا کر جلا ؤ گھیراؤ کرنے کی اجازت نہیں دے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیر گڑھ کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چند عناصر ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی ترقی اورخوشحالی کے سفر کو روکنے کے درپے ہیں لیکن باشعور عوام اب کسی کو اس سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ۔پانامہ لیکس پر عمران خان ایف آئی اے،نیب سمیت اپنے مرضی کے تحقیقاتی ادارے سے انکوائری کرواسکتے ہیں اورحکومت اس کے لئے تیار ہے ۔عمران خان سمیت کسی بھی پاکستانی کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ وہ ایک تحریری درخواست دیکر اس معاملہ کی جانچ کرواسکتا ہے ۔ مگر اس بلاجواز مسئلے کو بنیاد بناکر کسی کو بھی جلاؤ گھیراؤ نہیں کرنے دیں گے ۔عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :