اقتصادی راہداری کو ناکام کرنے کے لئے غیر ملکی طاقتیں پاکستان کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، عابد شیر علی

پانامہ لیکس کے ذریعے وزیر اعظم پر الزامات لگانے کی سازش کی جا رہی ہے حکومت پر پانامہ لیکس کا کوئی دباؤ نہیں، گفتگو

اتوار 17 اپریل 2016 16:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی ترقیاتی کام اور چین کی مدد سے اقتصادی راہداری کو ناکام کرنے کے لئے غیر ملکی طاقتیں پاکستان کی حکومت کو کمزور کرنا چاہتی ہیں اور اب ایک منصوبے کے تحت پانامہ لیکس کے ذریعے وزیر اعظم پر الزامات لگانے کی سازش کی جا رہی ہے حکومت پر پانامہ لیکس کا کوئی دباؤ نہیں ہے آئندہ چند روز میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا وزیر مملکت عابد شیر علی نے آن لائن کو ایک خصوصی ملاقات میں بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پورے ملک میں چل رہا ہے ۔ جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ کراچی اور دیگر شہروں میں بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں کافی حد کمی ہوئی ہے ۔ وزیر مملکت نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کچے کے علاقہ میں جرائم