صوبائی دارلحکومت پشاور میں شادی سیزن میں اضافہ ہو گیا

اتوار 17 اپریل 2016 16:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں شادی سیزن میں اضافہ ہو گیا ہے شادی سیزن کے باعث شادی ہالوں کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث گلبہار ،جی ٹی روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، یونیورسٹی ٹاؤن ، حیات آباد ،پشاور سٹی ، سمیت مختلف مقامات پر شہریوں کو آمد و رفت میں شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

موسم بہار کی آمد کے باعث شادی سیزن میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مہندی ، بارات اور دعوت ولمیہ کے موقع پر فائرنگ کے واقعات بھی رونماء ہو رہے ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں چشم پوشی کی جا رہی ہے جبکہ بااثر افراد کی جانب سے تقریبات کے لئے غیر قانونی طور پر پارکوں اور سڑکوں ، گراونڈ زکااستعمال کیا جا رہا ہے ۔ اور ٹینٹ لگا کر راستوں کو بند کیاجا رہا ہے ۔

شادی ہالوں کی بکنگ پر بھاری اخراجات کے باعث شہریوں کی جانب سے سڑکیں بلاک کر کے شامیانے لگائے جاتے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑ تا ہے ۔جبکہ شادی ہالوں کی انتظامیہ کے پاس پارکنگ کا انتظامات نہ ہونے کے باعث بھی گاڑیاں سڑکوں پر کھڑی کر دی جاتی ہیں جس کے باعث بھی مسافروں ، بیمار افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔

متعلقہ عنوان :