پشاور سمیت صوبے بھر میں تعینات ڈاکٹرز کی ڈگریوں اور رجسٹریشنکی تصدیق کرنے کا فیصلہ

اتوار 17 اپریل 2016 16:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پشاور سمیت صوبے بھر میں تعینات پروفیسرز ، اسسٹنٹ پروفیسرز ،رجسٹرار اور میڈیکل آفیسرز ڈاکٹرز کی ڈگریوں اور رجسٹریشن کا از خود تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا ہے پشاور سمیت صوبے بھر سے دو سو ڈاکٹروں کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے پی ایم ڈی سی کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی جانب سے ارسال کیا جا چکا ہے تاہم صوبے بھر کے ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کی ڈگری تصدیق کے لئے پی ایم ڈی سی کو ارسا ل کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے جس کا نوٹس پی ایم ڈی سی انتظامیہ نے لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

کونسل کو ڈگری اور رجسٹریشن کے حوالے سے شکایات موصول ہونے کے بعد خود تصدیق کریگی پی ایم ڈی سی نے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو ایک سال قبل ملازمت کرنے والے ڈاکٹرز کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے بھیجوانے کی ہدایات کی تھی تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود ہسپتالوں کی انتظامیہ کی جانب سے سست روی کر رہی ہے ۔ جس کے باعث پی ایم ڈی سی اب خود اس کی تصدیق کریگی ۔

متعلقہ عنوان :