غیر ذمہ دار میڈیانے ہماری اقدار ،ثقافت اور تہذیب کاجنازہ نکال دیا ،عبدالولی خان شاکر

اتوار 17 اپریل 2016 16:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی بلوچستا ن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر نے کہا کہ میڈیا اقوام عالم کی خوراک بن گئی ہے ا ب جنگ کا میدان کوئی ملک یازمین نہیں بلکہ میڈیا کی دنیا ہے میڈیا سے خیر وشر دونوں پھیلائے جاسکتے ہے بحیثیت مسلمان ہمیں میڈیا کے ذریعے خیر ہی پھیلانا چاہیے غیر ذمہ دار میڈیانے ہماری اقدار ،ثقافت اور تہذیب وروایات کا بلاشبہ جنازہ نکال دیا ہے اس طاقتور جِن کادشمنانِ اسلام کے ہاتھوں کامیاب اور موثر استعمال ہے آئے دن میڈیا کے ذریعے مسلم معاشرے ،پردہ حیا، مسلم خاندانی معاشرتی نظا م پر بمباری کی جارہی ہے میڈیا سے وابستہ نظریاتی کارکنان، جماعت اسلامی کے وابستگان میڈیا کو دعوت دین کی سربلندی اورانقلاب دین خداوندگی کی جدوجہد عظیم کیلئے اس موثرطاقت کو استعمال میں لائیں اور رائے عامہ کی تشکیل کا فریضہ سرانجام دیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی خواتین بلوچستان کی تربیت گاہ وذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی ناظمہ سابق ایم پی اے ثمینہ سعید ودیگر صوبائی وضلعی ذمہ داران بھی موجودتھے عبدالولی خان شاکر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے مغرب کی تقلید اور مقابلے کی دوڑمیں جیت وریٹنگ کیلئے میڈیا کے ذریعے عریانی وفحاشی کا طوفان بدتمیزی کھڑاکر دیا گیا ہے ہمارے ذرائع ابلاغ نوجوان نسل کی اخلاقی تباہی میں اہم کردارادا کررہے ہیں میڈیا میں جماعت اسلامی کے وابستگان میڈیا کے ذریعے خیر کاپھیلاؤاور شرکی مزاحمت ،معاشرے میں پھیلائے جانے والے باطل نظریات پر بروقت ردعمل دیں اقامت دین کیلئے کی جانے والی کوششوں کو ذرائع ابلاغ کے ذریعے منظر عام پر لائیں اسلامی صحافت کی ترویج قلمی جہاد ہے۔

متعلقہ عنوان :