محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکی منتخب ہونے والے ایسے میڈیکل افسران جو پوسٹ گریجویشن کر رہے ہیں ان سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ

روپے کے بیان حلفی کا جمع کروانے کے پابند ہیں کہ وہ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد تین سال تک دوردراز کے علاقوں میں کام کرنے کے پابند محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرنے ای ڈی اوز ہیلتھ کو اختیار دیا ہے کہ وہ ان ڈاکٹروں کو اپنے متعلقہ اضلاع میں ضرورت کی جگہ پر تعینات کریں

اتوار 17 اپریل 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکی جانب سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے منتخب ہونے والے ایسے میڈیکل افسران جو پوسٹ گریجویشن کر رہے ہیں ان سے بیان حلفی لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ100روپے کے بیان حلفی کا جمع کروانے کے پابند ہیں کہ وہ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد تین سال تک دوردراز کے علاقوں میں کام کریں گے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرنے ای ڈی اوز ہیلتھ کو اختیار دیا ہے کہ وہ ان ڈاکٹروں کو اپنے متعلقہ اضلاع میں ضرورت کی جگہ پر تعینات کریں ۔ ذرائع کے مطابق473ڈاکٹروں کو صوبے کے 36اضلاع کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ایسے ڈاکٹرز جو کہ پوسٹ گریجویشن ٹریننگ کر رہے ہیں وہ100روپے کے بیان حلفی کے ساتھ تنخواہ کے بغیر چھٹی کے لیے محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکو درخواستیں ارسال کریں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے منتخب ہونے والے میڈیکل افسران کو دور داراز علاقوں میں تعیناتی کا عمل جاری ہے مزید 473ڈاکٹروں کو صوبے کے 36اضلاع کے حوالے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ایسے ڈاکٹرز جو کہ پوسٹ گریجویشن ٹریننگ کر رہے ہیں وہ100روپے کے بیان حلفی کا جمع کروانے کے پابند ہیں کہ وہ ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد تین سال تک دوردراز کے علاقوں میں کام کریں گے ۔اس مرتبہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرنے ای ڈی اوز ہیلتھ کو اختیار دیا ہے کہ وہ ان ڈاکٹروں کو اپنے متعلقہ اضلاع میں ضرورت کی جگہ پر تعینات کریں ۔

متعلقہ عنوان :