پنجاب میں باردانے کی تقسیم کا عمل شروع نہ ہو سکا ،گندم خریداری میں تاخیر کا خدشہ
پنجاب حکومت کا گندم خریداری کا ٹارگٹ 40 لاکھ میٹرک ٹن مقرر ،مختلف شہروں میں 377 خریداری سنٹرز قائم ،گندم کا 40 کلوگرام کا ریٹ 13 سو روپے مقرر
اتوار 17 اپریل 2016 16:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) پنجاب میں باردانے کی تقسیم کا عمل شروع نہ ہونے کے باعث گندم خریداری میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے پنجاب حکومت نے مالی سال 2016-17 کے لئے گندم خریداری کا ٹارگٹ 40 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا ہے جبکہ خریداری کے لئے مختلف شہروں میں 377 سنٹرز قائم کئے ہیں گندم کا 40 کلوگرام کا ریٹ 13 سو روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ سندھ میں گندم 2016-17 کے دوران گندم کی خریداری کا ٹارگٹ 11 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے جبکہ سندھ گندم کی خریداری کے لئے 442 سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
آن لائن کو دستیاب معلومات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں باردانے کی تقسیم کا عمل شروع نہ ہونے کے باعث گندم کی خریداری میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے پنجاب میں گزشتہ سال گندم کی خریداری مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا امسال بھی دی گئی تاریخ کے مطابق کسانوں کو باردانے کی تقسیم کا عمل نہ شروع ہو سکا ہے پنجاب حکومت کے پاس گزشتہ سال 11 لاکھ 80 ہزار باردانہ موجود تھا جس میں 61 ہزار 100 کلوگرام کی بوریاں اور 57 ہزار 50 کلوگرام کے تھیلے موجود تھے جبکہ حکومت اس سال 28 لاکھ 20 ہزار باردانہ نیا خرید کیا ہے جس میں 59 ہزار 100 کلوگرام کی بوریاں اور 22 لاکھ 30 ہزار 50 کلوگرام کے تھیلے خریدے ہیں جو پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کے لئے مختص کئے گئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
-
ً9 مئی کے منصوبہ سازوں اور کار پردازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا: راجہ پرویز اشرف
-
وفاق نے پنجاب حکومت کو 20 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا عملی گرین سگنل دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.