جمہو ریت کے بچاؤ کیلئے کر پشن اور لوٹ مار کا نظام ختم کر نا ہوگا ‘چوہدری محمدسرور

حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو چیف جسٹس کی سر براہی میں کمیشن کیوں نہیں بناتے ؟

اتوار 17 اپریل 2016 16:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں جمہو ریت کے بچاؤ کیلئے کر پشن اور لوٹ مار کا نظام ختم کر نا ہوگا، چیف جسٹس کی سر براہی میں کمیشن نہ بنا کر حکمران اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماریں گے، حکمرانوں کا دامن صاف ہے تو چیف جسٹس کی سر براہی میں کمیشن کیوں نہیں بناتے ؟،ہم جمہو ریت نہیں حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کیخلاف تحر یک چلا رہے ہیں مگر (ن) لیگ ملک اور جمہو ریت نہیں ’’اقتدار بچاؤ ‘‘ایجنڈے پر چل رہی ہے،24اپر یل کو تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان حکومتی کر پشن اور لوٹ مار کیخلاف تحر یک کیلئے آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کر یں گے جبکہ کارکن پارٹی قائد کے ہر فیصلے پر مکمل عمل کیلئے تیار ہیں ۔

وہ گزشتہ روز اپنی رہا ئش گا ہ پر 24اپر یل کے پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقد ہ کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ملک میں ہمیشہ حقیقی جمہو ریت کی بات کی ہے مگر حقیقی جمہوریت اور عوامی ترقی وخوشحال اس وقت تک ممکن نہیں ہوسکتی جب تک ملک سے کر پشن کا خاتمہ نہیں ہوتااور موجودہ حکمرانوں کے دور میں ملک میں کر پشن اور لوٹ مار ختم نہیں ہو ئی بلکہ اس میں بدترین اضا فہ ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران ہمیشہ عوام اور ملک کی بات کر تے ہیں مگر جب ان کی کر پشن کی بات کی جائے توحکمران کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینے کی بجائے جمہو ریت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں مگر تحر یک انصا ف کسی صورت ایسا نہیں ہونے دیں گے اور حکمرانوں کو لوٹی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ کارکن یونین کونسل سے لیکر اوپر تک پارٹی کے یوم تاسیس کو منانے کی بھر پور تیاریاں کر یں ا ور24اپر یل کو عمران خان کی قیادت میں ہونیوالی یوم تاسیس کی مر کزی تقر یب میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے کارکنان شر یک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :