دوبئی ڈرائیورنگ کے دوران لاپرواہی پر آپ24گھنٹوں کے لیے جیل جاسکتے ہیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 17 اپریل 2016 16:08

دوبئی ڈرائیورنگ کے دوران لاپرواہی پر آپ24گھنٹوں کے لیے جیل جاسکتے ہیں

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17اپریل۔2016ء) دوبئی ڈرائیورنگ کے دوران لاپرواہی پر آپ24گھنٹوں کے لیے جیل جاسکتے ہیں-دوبئی پولیس کے کمانڈرانچیف محمد سیف الزفن کے مطابق دوبئی کی فیڈرل ٹریفک کونسل نے سفارش کی ہے کہ ڈرائیورنگ میں لاپرواہی برتنے والوں کو 24گھنٹے کے لیے جیل بھیج دیا جائے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حد رفتار سے تجاوزبڑا مسلہ ہے اور50فیصد کے قریب گاڑیوں کے ڈرائیور حد رفتار سے تجاوزکرتے ہیں جوکہ ایک خطرناک رجحان ہے. انہوں نے بتایا کہ30فیصد حادثات کی وجہ ڈرائیورنگ میں لاپرواہی ہے جبکہ تیزرفتاری ٹریفک خادثات میں70فیصداموات کی وجہ ہے. انہوں نے کہا کہ فیڈرل کونسل کی سفارش کی روشنی میں ڈرائیورنگ میں لاپرواہی برتنے پر اب ڈرائیورزکو24گھنٹے حوالات میں رہنا ہوگا -انہوں نے کہا کہ ڈرائیورنگ میں لاپرواہی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے لیے پولیس کوخصوی اختیارت دیئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :