دوبئی کے تمام شہری اوررہائشی جون2016تک ہیلتھ انشورنش کروالیں ورنہ بھاری جرمانوں کے لیے تیاررہیں: دوبئی ہیلتھ اتھارٹی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 17 اپریل 2016 16:08

دوبئی کے تمام شہری اوررہائشی جون2016تک ہیلتھ انشورنش کروالیں ورنہ بھاری ..

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17اپریل۔2016ء)دوبئی ہیلتھ اتھارٹی نے کہا ہے کہ جون 2016کے اختتام تک دوبئی کے تمام شہریوں‘رہائشیوں کے لیے”خوشیاں پھیلاﺅ“سکیم کے تحت ہیلتھ انشورنش کروانا لازم ہوگا-دوبئی ہیلتھ اتھارٹی ایسی تمام کمپنیاں بھی اس سکیم میں شامل کیا ہے جن کے ملازمین کی تعداد 100سے کم ہے-شہریوں اور رہائیشوں کے لیے لازم ہوگا کہ وہ اپنے خاندان اور گھریلو ملازمین کی انشورنس بھی کروائیں.

ڈاکٹرحیدرالیوسف ڈائریکٹرپبلک ہیلتھ فنڈنگ دوبئی ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ75فیصد تارکین وطن کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت مہیا کی جاچکی ہے. جبکہ باقی25فیصد کو رواں سال جون کے اختتام تک یہ سہولت میسرہوجائے گی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لازمی ہیلتھ انشورنس کے پروگرام کو ہم نے بروقت پورا کرلیا ہے‘ویزاانشورنس کو ویزا کے ساتھ منسلک کرکے کمپنیوں کو شخصی حیثیت میں ملازمتیں فراہم کرنے والوں کو پابند کردیا گیا ہے کہ وہ اپنے ملازموں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت دیں .

انہوں نے بتایا کہ جن کمپنیوں نے ابھی تک اپنے ملازمین کی ہیلتھ انشورنس نہیں کروائی انہیں نوٹس جاری کیئے گئے ہیں کہ وہ جون کے اختتام تک اس عمل کو مکمل کرلیں رونہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ دوبئی ہیلتھ اتھارٹی نے46ہیلتھ انشورنس کمپنیوں کو بااختیار کمپنیاں قراردیا ہے.